راولپنڈی: والد کیخلاف بیٹیوں کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے، فحش ویڈیو دکھانے کا مقدمہ درج
راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق سگے والد نے بیٹیوں کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کی اور انہیں فحش ویڈیو بھی دکھاتا رہا۔
اہلیہ کی درخواست پر خاوند / بچیوں کے والد کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے شادی 20 سال قبل شہزاد حسین کے ساتھ انجام پائی، حسین آباد میں رہائش رہی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
بڑی بیٹی کی عمر 17 سال، چھوٹی کی 15 سال اور بیٹے کی عمر 10 سال ہے، چھ ماہ سے خاوند سے ناچاقی پر بچوں کو لیکر ہمشیرہ کے گھر حسن ابدال چلی گئی، تقریبا ایک ماہ سے بیٹیاں اور بیٹا اپنے والد کے پاس حسین آباد رہے تھے۔
بیٹیوں سے بات کرنے کے لیے ساس کو فون کیا تو ساس نے بڑی بیٹی سے بات کروائی، میری بیٹی مجھ سے بات کرتے رو پڑی اور کہا والدہ آپ والد کے گھر یہاں آجائیں، میں بیٹی کی پریشانی پر گھر چلی گی جہاں کچھ وقت تک رکنے بعد واپس جانے لگی تو بیٹیاں رونے لگیں کہ ہمیں بھی یہاں سے ساتھ کے جائیں ہم نے یہاں نہیں رہنا۔
بیٹیوں سے وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایاکہ والد رات کے وقت کھلے فلیپر نما ٹراؤزر پہننے کے لیے مجبور کرتا اور اپنے ساتھ لٹا لیتا ہے، ٹانگوں پر مالش کے بہانے مبینہ نازیبا حرکات کرتا اور پرائیویٹ باڈی پارٹ کو چھوتا ہے۔
بیان کے مطابق ’والد فحش فلمیں بھی دیکھاتا ہے ہم یہ سب کرنے سے انکار کرتیں ہیں تو مارتا پیٹتا اور دھمکیاں دیتا ہے، خاوند شہزاد حسین کے خلاف قانونی کاروائی کرکے داد رسی کی جائے‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلیہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تفتیش میں مصروف ہیں۔