راولپنڈی: نامعلوم اوباش شخص کی 6 سالہ بچی سے نازیبا حرکات، مقدمہ درج

مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس بتایا کہ چھ سالہ بیٹی دودھ لینے باہر گئی تو گھبرائی ہوئی واپس گھر میں داخل ہوئی

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے محلہ حکم داد میں نامعلوم اوباش شخص کی چھ سالہ بچی سے نازیبا حرکات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

چھ سالہ بچی کے والد عثمان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس بتایا کہ چھ سالہ بیٹی دودھ لینے باہر گئی تو گھبرائی ہوئی واپس گھر میں داخل ہوئی۔

جب دریافت کیا گیا تو اس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص پکڑنے کی کوشش کی ڈر کر گھر کی جانب بھاگی تو گھر کے دروازے کے قریب  اس نے مجھےدبوچ لیا اور زبردستی نازیبا حرکات کیں،  چھڑوا کر گھر کے  دروازے کی طرف بھاگی تو نامعلوم شخص  سڑھیوں تک  تعاقب میں آیا اور میرے گھر  کے اندر داخل ہونے پر فرار ہوگیا۔

مزکورہ  نامعلوم شخص نے بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ہیں،  کارروائی کی جائے، پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Load Next Story