کراچی؛ جناح اسپتال میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر سیفٹی کمیٹی قائم

کمیٹی میں ترجیحی بنیادوں پر اسپتال میں رہائش پذیر ملازمین کو شامل کیا گیا ہے

کراچی:

جناح اسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 11 رکنی فائر اینڈ سیفٹی کمیٹی قائم کر دی گئی، جس کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کریں گے۔

جناح اسپتال کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائر اینڈ سیفٹی کمیٹی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فعال رہے گی اور اسے مستقل بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں ترجیحی بنیادوں پر اسپتال میں رہائش پذیر ملازمین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔

ڈاکٹر سلمان جواننٹ، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کے مطابق کمیٹی کے قیام کا مقصد اسپتال میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Load Next Story