لاہور: خاتون کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر سے نازیبا حرکت، ملزم گرفتار
ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خاتون سے نازیبا حرکت کرکے فرار ہوگیا تھا
لاہور کے فیصل ٹاؤن کے علاقے میں خاتون کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کے ساتھ نازیبا حرکت کے واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خاتون فیصل ٹاؤن کے بی بلاک کے علاقے میں وزٹ پر معمور تھی کہ ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خاتون سے نازیبا حرکت کرکے فرار ہوگیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جنڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔