لارڈز ٹیسٹ: سلمان علی آغا کے شاندار کیچ نے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بارہویں کھلاڑی سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 48ویں اوور میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔
خرم شہزاد کی گیند پر انگلش بیٹر جارڈن کوکس نے بیک فٹ پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی، تاہم گیند ایج لگ کر سلپ میں سلمان علی آغا کے دائیں جانب گئی۔ آغا نے فوری طور پر ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے مشکل کیچ تھام لیا۔
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے جبکہ اس سے قبل لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔