ہیوگو بینک کی کامیاب ریگولیٹری منظوری؛ پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول کی عکاس
پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول میں ہیوگو بینک کو کامیابی کے ساتھ ریگولیٹری منظوری مل گئی۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کے ساتھ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل بینکاری کو فروغ مل رہا ہے۔ ہیوگو بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے کنٹرولڈ پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری حاصل کر لی۔
ہیوگو بینک پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم ایک ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہے جو جدید مالیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ریگولیٹری منظوری کے بعد ہیوگو بینک پائلٹ مرحلے میں مصنوعات، نظام اور آپریشنز کی جانچ کرے گا۔ پائلٹ مرحلے کے دوران سیکیورٹی، نظام کی کارکردگی اور صارف تجربے کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
ہیوگو بینک کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔