لاہور: سبزہ زار میں 4 افراد نے خاتون کو مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا، 2 ملزمان گرفتار
سبزہ زار میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی اطلاع پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ خاتون کے شوہر نے چار افراد پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان حمزہ اور قمر عباس عرف بودی کو گرفتار کرلیا۔ مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کی جانب سے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔