لاہور؛ نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کرکے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے خاتون کا کرایہ دار ہے جو نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کرتا رہا۔
لوئر مال پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی فرحت عباس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔