طالبان رجیم میں افغان معیشت کی تباہی،عام شہری شدید معاشی بحران کا شکار
(فوٹو: فائل)
طالبان رجیم کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے باعث افغانستان کا معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید ابتر ہونے لگا.
افغان تھنک ٹینک افغانستان اینالیٹس نیٹ ورک نے طالبان رجیم کی معاشی بہتری کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی. افغان تھنک ٹینک افغانستان اینالیٹس نیٹ ورک کے مطابق افغان معیشت زوال کا شکار ہے اورملک کی جی ڈی پی میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے.
افغان تھنک ٹینک کے مطابق افغان طالبان رجیم نے تعلیم اور روزگار پر شدید پابندیاں لگا کر خواتین کیلئے تمام مواقع ختم کر دیئے ہیں. افغان خاندان اپنی بقاء کیلئے بچوں کی تعلیم، اثاثے اور مستقبل قربان کرنے پر مجبور ہیں. اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی ترجمان اولگا چیرویکو بھی افغانستان میں عوام کی بدترین معاشی حالت کی نشاندہی کر چکی ہیں.