پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اورٹیکنالوجی تعاون بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت

 چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ میں اعلیٰ سطح کی  ملاقاتیں

پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اورٹیکنالوجی تعاون بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

 چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ میں اعلیٰ سطح کی  ملاقاتیں ہوئیں۔

 پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو، سیکریٹری فنانس اور رکن اسمبلی  سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس، ڈیجیٹل بانڈزاورسیٹلمنٹ انفراسٹرکچرپر تبادلہ خیال کیا گیا، فن ٹیک، ویب تھری، مصنوعی ذہانت اورسائبرسیکیورٹی میں تعاون کے امکانات پر بھی غورکیا گیا

پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون، تکنیکی تبادلوں اورمالیاتی شعبے میں عملی اشتراک پر بھی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہانگ کانگ پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اورعالمی سرمایہ کاروں کے درمیان اہم کردارادا کرسکتا ہے، پاکستان نے ورچوئل اثاثوں کیلئے ریگولیٹری بنیادیں قائم کردی ہیں جس کامقصد معاشی فوائد حاصل کرنا ہے۔

 بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد معتبر کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا اور حقیقی مالیاتی استعمال کے مواقع پیدا کرنا ہے، پاکستان میں ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس اور ریگولیٹری ٹیکنالوجی میں عملی پیشرفت پرتوجہ مرکوزکی جارہی ہے۔

Load Next Story