لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر فواد چوہدری کا پی سی بی کو دلچسپ مشورہ
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے جو حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے دو راستے ہیں۔ ایک یہ کہ پی سی بی صاف کہہ دے کہ ’’ہم اسکائی اسپورٹس سے رس گئے ہیں، جاؤ ہم نہیں کھیلتے‘‘۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسرا راستہ یہ ہو سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اعلان کریں کہ ہمارے سابق کپتان عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اور اسکائی اسپورٹس کے انٹرویو کے بعد دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، اور کھیلنے سے انکار کردے۔
پاکستان کے جو دوسرے ٹیسٹ میں حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں اس کے دو راستے ہیں PCB کہ دے کہ ہم Sky Sports سے رس گئے ہیں جاؤ ہم نہیں کھیلتے 2) بابر اعظم کہ دے کہ ہمارے سابق کپتان عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس پر Sky Sports کے انٹرویو سے اس دباؤ میں بڑا آضافہ ہو…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 28, 2026
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسکائی اسپورٹس کی جانب سے قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر باضابطہ شکایت بھی درج کرا دی ہے۔
واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔
دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے، انگلینڈ اپنی دوسری اننگز 180 رنز کی برتری سے شروع کرے گی۔