سانحہ پمز: اعلیٰ سطح کی انسپکشن ٹیم کا آج اسپتال کا دورہ متوقع

29 اگست کو تمام شعبوں کے سربراہان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی

سانحہ پمز کے بعد اعلیٰ سطح کی انسپکشن ٹیم کا آج اسپتال کا دورہ متوقع ہے، پمز کے کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

29 اگست کو تمام شعبوں کے سربراہان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، پمز انتظامیہ نے مختلف سربراہان کو عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انسپکشن کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ اور معلومات دستیاب رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ہائی لیول انسپکشن ٹیم کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کا معائنہ کرے گی، ٹیم مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ بریفنگ بھی لے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جانب سے باضابطہ احکامات جاری کردیئے گئے۔
 

Load Next Story