سی پی ایل 2026: صائم ایوب کی دھواں دار سنچری، کنگز کی شاندار فتح

صائم ایوب نے 58 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے

کریبیئن پریمیئر لیگ 2026 میں پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ سنچری اسکور کر ڈالی۔

صائم ایوب نے 58 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ ان کی اس برق رفتار بیٹنگ کی بدولت کنگز نے پیٹریوٹس کو شکست دے دی۔

کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کیمرون پول نے 13 گیندوں پر 25 رنز بنائے جبکہ کپتان رومین پاول 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پیٹریوٹس کی جانب سے نسیم شاہ، وانندو ہسارنگا اور اوبید میکوئے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پیٹریوٹس کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز تک محدود رہی۔ آندرے فلیچر کی 38 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جبکہ داسن شناکا نے 18 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

کنگز کی جانب سے جیدیا بلیڈز اور حنین شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب اور کیمو پول نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Load Next Story