لاہور: یونیورسٹی کی طالبات اور ٹیچرز کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کی طالبات اور ٹیچرز کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ستوکتلہ پولیس نے یونیورسٹی کی طالبات اور خواتین ٹیچرز کو ہراساں کرنے والے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ملزم کی طالبات اور ٹیچرز کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم روزانہ یونیورسٹی کے باہر طالبات اور خواتین ٹیچرز کو ہراساں کرتا تھا اور بہانے سے کم عمر طالبات کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرتا تھا۔

ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا، جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ طالبات اور خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔
 

Load Next Story