نیو یارک میں آر ایس ایس سربراہ کے دورے پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین کا احتجاج
نیو یارک میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے.
مظاہرین نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا.
خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو ایک مبینہ ’’ہندو راشٹر‘‘ بنانے کا الزام عائد کیا.
گُرپت ونت سنگھ پنوں نے بھارتی ریاستی اداروں پر سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف مبینہ طور پر استعمال ہونے کا الزام عائد کیا.