چونیاں: ریسٹورنٹ میں ویٹر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج
چونیاں میں تھانہ الہٰ آباد کی حدود رحمان فوڈز میں لڑکی ویٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، ایف آئی آر درج کرلی گئی
چونیاں میں تھانہ الہٰ آباد کی حدود رحمان فوڈز میں لڑکی ویٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ دفعہ 377-بی اور 509 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ الہٰ آباد کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہیں، جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔