ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم کی شادی اور بے وفائی پر کھل کر اظہار، اہم انکشافات سامنے آگئے
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے پہلی مرتبہ ایک انٹرویو میں عماد وسیم کی شادی، علیحدگی اور مبینہ بے وفائی سے متعلق کھل کر تمام تفصیلات بیان کر دیں۔
ثانیہ اشفاق نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وہ اپنے تیسرے بچے کے حمل کے دوران بھی شوہر کی جانب سے بے وفائی کا سامنا کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم حمل کے دوران بچوں سمیت انگلینڈ لے گئے اور والدہ کے گھر چھوڑ کر کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ وقت کے لیے دور رہنے کی ضرورت ہے۔
ثانیہ اشفاق نے کہا کہ جب عماد وسیم اور نائلہ راجہ کے مبینہ تعلقات سامنے آئے تو کئی لوگوں نے انہیں پیغامات بھیجے اور نائلہ کے بارے میں مختلف دعوے کیے، تاہم اس صورتحال کی ذمہ داری صرف نائلہ پر نہیں بلکہ عماد وسیم پر بھی عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی طلاق کا نوٹس ملنے کے باوجود وہ پاکستان واپس آئیں اور امید تھی کہ اپنے بچے کو دیکھنے کے بعد سابق شوہر کے دل میں نرمی پیدا ہوگی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔
ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری وقت تک اپنی شادی بچانے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم نے اپنی میرے اور بچوں کی خاطر رشتہ برقرار رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
واضح رہے کہ یہ تمام دعوے ثانیہ اشفاق کی جانب سے بیان کیے گئے ہیں جبکہ خبر میں عماد وسیم یا نائلہ راجہ کا مؤقف شامل نہیں ہے۔