ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ: فائنل میں جرمنی نے اسپین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ فائنل میں جرمنی ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا۔ فائنل میں اسپین کے خلاف ایک گول سے کامیابی پاکر پاکستان کا چار بار ورلڈکپ جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
بلفاسٹ اسٹیڈیم بیلجیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین اور بیلجیم کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہاف ٹائم تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ جرمن گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے۔
تیسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں جرمن ٹیم نے گول کرکے سبقت پائی جو کھیل ختم ہونے تک برقرار رہی۔ اسپین نے آخری چار منٹ میں گول کیپر کو نکال کر ایک فارورڈ کا اضافہ کرکے میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ تدبیر بھی ناکام رہی۔
ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے فاتح ٹیم کو گولڈ میڈل پہنانے کے ساتھ ٹرافی پیش کی۔