اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ریاض کا استعفیٰ منظور

استعفیٰ 31 اگست سے منظور کیا گیا، وفاقی وزارت صحت نے منظوری کاباضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد:

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

وفاقی وزارت صحت نے استعفے کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق استعفیٰ آج 31 اگست سے منظور کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کی رکنیت ختم ہونے پر ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ چیئرمین آئی ایچ آر اے بھی نہیں رہے۔ وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا بطور ممبر آئی ایچ آر اے استعفیٰ منظور کیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کو چیئرمین آئی ایچ آر اے کا عہدہ فوری چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ استعفے کی منظوری اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ 2018 کے تحت دی گئی۔

نوٹیفکیشن کی نقول کابینہ ڈویژن، سی ای او آئی ایچ آر اے اور بورڈ ممبران سمیت متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں۔

Load Next Story