رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ
(فوٹو: فائل)
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت ہوا، جس میں رہائشی علاقوں میں ہاسٹلز کی سرگرمیوں کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ سی ڈی اے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس پر کارروائی کریں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ غیر قانونی ہاسٹلز کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے، جیسے کی ہدایات ملی کارروائی کریں گے۔ اس معاملے میں 100 فیصد کارروائی کریں گے، تاہم معاملہ ہائی کورٹ میں ہے۔