کینیڈا: پُراسرار جزیرہ نمودار ہونے کے بعد غائب
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بڑے پانی کے ذخیرے میں اچانک درختوں سے ڈھکا ہوا ایک پراسرار جزیرہ نمودار ہوا، جس نے مقامی افراد اور حکام کو حیران کر دیا۔ یہ جزیرہ میک کینزی کے شمال میں واقع وِلِسٹن ریزروائر میں دیکھا گیا۔
مقامی افراد نے رواں ماہ کے آغاز میں جزیرے کی موجودگی کی اطلاع دی۔ تاہم، حکام ابتدا میں اس حوالے سے محتاط تھے کیونکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تصاویر میں ردوبدل ممکن ہے۔ بعد ازاں سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی موجود تھا۔
برٹش کولمبیا ہائیڈرو کے ترجمان باب گیمَر کے مطابق ممکن ہے جزیرہ پانی میں ڈوبنے کے بجائے پانی کے ذخیرے کے کسی نسبتاً محفوظ حصے میں کنارے کی جانب واپس چلا گیا ہو۔ حکام اس پراسرار تیرتے جزیرے کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تازہ تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔