پیٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو پھر ہم چونٹیوں کی طرح اسلام آباد آئیں گے، حافظ نعیم

کارکنان اور عوام بڑی تحریک کیلیے ابھی سے گڑھ اور چنے کھانا شروع کردیں، پشاور میں دھرنے کے شرکا سے خطاب

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ دھرنے کے باوجود اگر لیوی پر حکومت نے ہٹ دھرمی دکھائی تو پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

پشاور میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے پر بیٹھے شرکا سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے دھرنے کے باوجود ہٹ دھرمی دکھائی اور لیوی ٹیکس واپس نہ لیا تو پھر اسلام آباد جائیں گے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ پورا ملک اسلام آباد ہائی رخ کرے گا یہ سفر کراچی سے شروع ہوگا اور پھر جب ہم چیونٹیوں کی طرح اسلام آباد میں داخل ہوں گے تو پھر بندوقیں کام نہیں کریں گی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے بڑی تحریک کرنی ہے گڑھ اور چنیں کھانا شروع کردیں۔ امیر جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا کے تاجروں سے تین ستمبر کو ہڑتال میں ساتھ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Load Next Story