لاہور؛ جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، ایک گارڈ کی حالت خراب

حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا

لاہور:

جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے کے بعد دھواں بھرنے سے ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے گائنی وارڈ میں دھواں بھر گیا تھا۔

اسپتال سے حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج صبح جنرل ہسپتال میں گائنی وارڈ میں آگ لگی، جس پر اسپتال کے عملے نے چند منٹوں میں قابو پا لیا، اسپتال میں موجود کسی بھی مریض ان کے لواحقین یا طبی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام سرکاری اسپتالوں میں فائر الرٹ کے انتظامات مکمل ہیں، مریم نواز جو حکم دیتی ہیں اس پر عمل درآمد ہوتا نظر آتا ہے، جنرل اسپتال میں آگ پر بروقت قابو پانا اس کا بڑا ثبوت ہے۔

Load Next Story