فیکٹ چیک: پنجاب بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کا وائرل دعویٰ جعلی نکلا

الیکشن کمیشن کے مطابق وائرل گرافک جعلی ہے

پنجاب میں دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل سوشل میڈیا پر ایک گرافک گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کونسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے کم از کم ایف اے جبکہ یونین کونسل چیئرمین کیلئے بی اے کی تعلیم لازمی ہے۔

یہ دعویٰ غلط ہے۔

وائرل گرافک میں کیا دعویٰ کیا گیا؟

23 اگست کو فیس بک پر شیئر کیے گئے ایک گرافک میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کے امیدوار کیلئے ایف اے اور کریکٹر سرٹیفکیٹ جبکہ یونین کونسل چیئرمین کے امیدوار کیلئے بی اے اور کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔

گرافک پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا لوگو بھی موجود تھا جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا تھا کہ مذکورہ شرائط خود الیکشن کمیشن نے جاری کی ہیں۔ یہی دعویٰ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی گردش کرتا رہا۔

Load Next Story