مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران

یہ پرنس جیکسن کی اپنے والد کی بائیوپک ’مائیکل‘ کی اپریل میں ریلیز کے بعد نمایاں عوامی پیشی تھی۔

آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس جیکسن نے کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم مائیکلپر بھی خاموشی توڑ دی۔

29 اگست کو لاس ویگاس کے منڈالے بے ریزورٹ اینڈ کیسینو میں مائیکل جیکسن کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب ’مائیکل جیکسن وَن‘ شو میں ان کے بیٹے نے اچانک شرکت کی۔

یہ پرنس جیکسن کی اپنے والد کی بائیوپک ’مائیکل‘ کی اپریل میں ریلیز کے بعد نمایاں عوامی پیشی تھی۔ وہ والد کی زندگی پر بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کا 2009 میں انتقال ہوا تھا اور اس وقت پرنس کی عمر صرف 12 سال تھی۔

 

 

Load Next Story