لاہور: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت
پولیس ذرائع نے کہا کہ طارق کو سی سی ڈی نے حراست میں لیا
لاہور کے بادامی باغ اور نوانکوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ لاہور پولیس نے دہشت گرد طارق کو حراست میں لےلیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ طارق کو سی سی ڈی نے حراست میں لیا، دہشت گرد طارق تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد آزاد کشمیر باغ میں مفرور تھا۔
دہشت گرد طارق کے دو ساتھی ریحان بٹ اور فیاض بٹ مریدکے پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھا، طارق وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔