جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج جاری، حکومت کی مذاکرات کی پیشکش

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی لاہور واپسی کے بعد مذاکرات کی تاریخ طے کی جائے گی، ترجمان

فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج جاری ہے اور حکومت نے اس حوالے سے مذاکرات کی پیش کردی ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان شکیل احمد ترابی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال نے لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی تیار ہے تاہم مکمل ریلیف پیکیج پیش کرنا ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی، بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی میں ریلیف کی واضح یقین دہانی چاہتے ہیں، حکومت صرف بریفنگ دینے کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کا مکمل منصوبہ پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں جاری دھرنے حکومت کی طرف سے ریلیف نہ ملنے تک جاری رہیں گے۔

شکیل ترابی نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی لاہور واپسی کے بعد مذاکرات کی تاریخ طے کی جائے گی۔

Load Next Story