سوات اور گردونواح میں 5 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا
فوٹو: فائل
سوات:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔