لندن، قومی کرکٹ ٹیم عشائیے میں شرکت کے لیے پاکستان ہاؤس پہنچ گئی

عشائیے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے بھی شرکت کی

فوٹو: فائل

لندن:

پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ہاؤس لندن پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کے اعزاز میں ہائی کمیشن کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی ڈنر میں شریک ہوئے جبکہ نئے کوچ مائیک ہیسن بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی عرفات منہاس بھی پاکستان ہاؤس پہنچ گئے۔

بابر اعظم کی بیماری سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے حوالے سے بھی صورتحال واضح ہوگئی بابر اعظم ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

عشائیے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے بھی شرکت کی۔

Load Next Story