پی آئی اے کا لندن آپریشن بڑھانے کا فیصلہ، ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ ہوں گی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کے اعتماد اور بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے

 

پی آئی اے 27 اکتوبر سے پاکستان سے لندن کے لیے روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد جبکہ 2 پروازیں لاہور اور لندن کے مابین آپریٹ کی جائیں گی، اس وقت پی آئی اے لندن کے لیے 4 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کے اعتماد اور بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے۔

Load Next Story