یومِ دفاع پر شوبز ستاروں کا وطن سے محبت کا اظہار، شہداء کو خراجِ عقیدت
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور ہدایت کاروں نے یومِ دفاع و شہداء پر سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور مادرِ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں اور شجاعت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا حوصلے اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور ملک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ ہر پاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی منزل اور ملک کی ترقی کو اپنی ترقی تصور کرتا ہے۔
فنکاروں نے یومِ دفاع و شہداء کو قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید اور مادرِ وطن پر اپنی جانیں نثار کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا تاریخ ساز دن قرار دیا۔