لاہور بسنت 2027؛ پتنگ سازی کے سامان کی رجسٹریشن کے لیے اہم اعلان

لاہور بھر میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لیے اجازت نامے لازمی قرار دیا گیا ہے

لاہور:

بسنت پورٹل 2027 کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جس کے لیے ڈی سی لاہور نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ایکس پر اہم پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ 5 ستمبر سے بسنت کے لیے سامان کی تیاری کے لیے رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔

لاہور بھر میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لیے اجازت نامے لازمی قرار دیا گیا ہے، صرف این او سی جاری کردہ افراد ہی پتنگ بازی کا سامان تیار کر سکیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کی کڑی مانیٹرنگ کریں گی۔ صرف منظور شدہ سائز، ڈور کے لیے پنا اور سوتی ڈور کی اجازت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے مطابق لاہور میں محفوظ بسنت کو یقینی بنایا جائے گا، صرف منظور شدہ سائز اور سوتی ڈور کا استعمال ہی بسنت کو محفوظ بنائے گا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق 5 ستمبر سے پتنگ سازی کے سامان کی تیاری کی رجسٹریشن کا آغاز کر رہے ہیں، انتظامیہ پتنگ بازی کے روایتی حسن کو حفاظتی ضابطوں کے ساتھ بحال کرے گی۔

Load Next Story