جناح اسپتال کراچی میں سرجیکل کمپلیکس کی لفٹ خراب، ڈاکٹرز اور مریض پھنس گئے

مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹرز

جناح اسپتال کراچی میں سرجیکل کمپلیکس کی لفٹ خراب ہونے کے سبب ڈاکٹرز اور مریض آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق سرجیکل کمپلیکس کی لفٹ کئی دنوں سے مسئلہ کر رہی ہے، لفٹ کبھی خود چلتی ہے اور کبھی خود رک جاتی ہے، آج بھی لفٹ فلور کے درمیان پھنس گئی، آدھا گھنٹہ پھنسے رہنے کے بعد لفٹ خود چلی۔

انکا کہنا تھا کہ مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے، ایمرجنسی کے مریضوں کو بھی اسی لفٹ سے لے جایا جاتا ہے، جس منزل پر جانا ہوتا ہے وہاں لفٹ نہیں رکتی۔

دوسری جانب، انتظامیہ کے مطابق سرجیکل کمپلیکس کی لفٹ پیف کی زیر نگرانی چلتی ہے، اس لیے جناح اسپتال انتظامیہ اس پر کچھ نہیں کر سکتی۔

Load Next Story