یوم دفاع وشہدا؛ پاک فوج،ایف سی اور کے پی پولیس ملک وقوم کی حفاظت کیلیے پُرعزم
یوم دفاع وشہدا کے موقع پر پاک فوج،فرنٹیئرکوراورخیبرپختونخوا پولیس نے ملک وقوم کی حفاظت کے لیے اپنا عزم دہرایا ہے۔
یومِ دفاع وشہدا پرپاک فوج،فرنٹیئرکوراورخیبرپختونخواپولیس کے اہلکاروں نے وطن پرمرمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس پاک سرزمین کی سرحدوں کے امین اوراس کے رکھوالے ہیں۔ ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ اس کے جاں نثاروں کی فہرست میں ہمارا نام بھی شامل ہے۔
سیکیورٹی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ دشمن نے جب بھی میلی آنکھ سے دیکھا توہم نے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک بچایا۔ پاکستان کواس کی حقیقی منزل تک پہنچانے کے لیے ہمیں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ آئیں اس دھرتی کے تمام خوابوں کوقوم کے نام کریں اورپاکستان کوترقی کی منزل تک پہنچائیں۔
سیکیورٹی فورسزکے بہادرجوانوں کے عزم سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ہرقسم کے اندرونی وبیرونی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے سینہ سپرہیں۔