جنوبی پنجاب کے عوام کا انتظامی بہتری اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے نئے صوبوں کا مطالبہ

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شہریوں نے اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی اور بہتر حکمرانی کو ضروری قرار دے دیا

جنوبی پنجاب کے عوام نے انتظامی بہتری اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے نئے صوبوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شہریوں نے اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی اور بہتر حکمرانی کو ضروری قرار دے دیا۔

جنوبی پنجاب کے شہریوں کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اسی وقت ممکن ہے جب اختیارات اور وسائل نئے صوبوں کی شکل میں نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں سے انتظامی فاصلے کم، پسماندہ علاقوں کی نمائندگی مؤثر اور ترقیاتی عمل تیز ہوگا۔ نئے صوبوں کا مقصد صرف نئی حد بندیاں نہیں بلکہ اختیارات، وسائل اور ترقی کے مواقع کوعوام کے قریب لانا  ہے، چھوٹے صوبوں سے تمام علاقوں میں تعلیم، صحت اور کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔

Load Next Story