انگلش کرکٹر کی مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک، وسیم اکرم کے ہم پلہ آگئے
سسیکس کاؤنٹی کے فاسٹ بولر ہنری کروکومب نے ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس کرکے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق ہنری کروکومب نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ہی ہفتے کے دوران مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرکس کیں۔
اگست کے آخری ہفتے میں سمرسیٹ کے خلاف میچ میں کروکومب نے پہلے کریگ اوورٹن کو 54 رنز پر آؤٹ کیا جس کے بعد مائیکل پریٹوریئس اور جیک لیچ کو پویلین بھیج کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
HENRY CROCOMBE HAS TAKEN A HAT-TRICK FOR SUSSEX!!! pic.twitter.com/w9lLKma5rG
— Rothesay County Championship (@CountyChamp) August 27, 2026
ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت سمرسیٹ کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سسیکس نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کی تاہم میچ ڈرا ہوگیا۔
3 ستمبر کو ایسیکس کے خلاف میچ کے دوسرے روز کروکومب نے ایک بار پھر تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے سائمن ہارمر کو ایل بی ڈبلیو کرنے بعد زمان اختر اور شین سنٹر کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
Henry Crocombe has taken his SECOND Sussex hat-trick in the space of ONE WEEK pic.twitter.com/s9X2DjKEzZ
— Rothesay County Championship (@CountyChamp) September 3, 2026
کروکومب کی اس شاندار کارکردگی کے باعث ایسیکس کی ٹیم 177 رنز پر آؤٹ ہوئی اور سسیکس نے پہلی اننگز میں 98 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
اس کارنامے کے ساتھ کروکومب فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ساتویں بولر بن گئے ہیں۔
ان سے قبل 1868 میں جورج فریمن، 1963 میں جوگندر راؤ، 1979 میں مائیک پروکٹر، 1996 میں ڈین ہیڈلی، 1999 میں وسیم اکرم اور 2024 میں دیپک دھاپولا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔