آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ

طلبہ نے کیڈٹس کی شاندار پریڈ، پیشہ ورانہ تربیت اور نظم و ضبط کو سراہا

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا۔

دورے کے دوران طلبہ و طالبات نے کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی سرگرمیوں اور اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔ طلبہ نے کیڈٹس کی شاندار پریڈ، پیشہ ورانہ تربیت اور نظم و ضبط کو سراہا۔

طلبہ و طالبات کی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے خصوصی نشست بھی ہوئی، جس میں انہوں نے کیڈٹس اور لیڈی کیڈٹس سے تربیت کے مختلف مراحل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ ان کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ کیڈٹس کی تعلیم و تربیت کو قریب سے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے شرکا نے دورے کو معلوماتی، یادگار اور تربیتی اعتبار سے اہم قرار دیتے ہوئے کیڈٹس کی تربیت کے مراحل کو قریب سے دیکھنے کے موقع کو سراہا۔

Load Next Story