کورنگی میں نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور فوٹیج کی مدد سے گرفتار

افسوس ناک حادثے میں کوچ کی ٹکر سے 18 سالہ عبدالقدیر جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ڈرائیور کا سراغ لگالیا

کراچی:

عوامی کالونی پولیس نے کورنگی مرتضیٰ ٹاؤن دارالعلوم روڈ پر کوچ کی ٹکر سے نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق ٹریفک کے افسوس ناک حادثے میں کوچ کی ٹکر سے 18 سالہ عبدالقدیر جاں بحق ہوا تھا، پولیس نے جان لیوا حادثے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بس کی معلومات حاصل کرتے ہوئے کوچ کا سراغ لگا کر ڈرائیور امیر خان کو گرفتار کر کے کوچ کو اپنے قبضے میں کرلی۔

عوامی کالونی پولیس نے گرفتار ڈرائیور کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

Load Next Story