چنیوٹ: جائیداد کے تنازع پر خاتون اور تین بچے قتل
مقتولہ کے اہلخانہ نے مقدمے میں خاتون کے شوہر اور اس کے ساتھیوں کو نامزد کیا ہے، پولیس
جائیداد کے مبینہ تنازع پر خاتون اور اس کے تین بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نے مقدمے میں خاتون کے شوہر اور اس کے ساتھیوں کو نامزد کیا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 اگست کی درمیانی شب ملزم نواز نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی کو قتل کیا اور تین بچوں کو اغوا کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے دوران قبرستان کے قریب چادر کی نشاندہی پر کھدائی کی گئی، جہاں سے تینوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
حکام کے مطابق ملزمان تاحال مفرور ہیں، جبکہ آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔