- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
- پی ایس ایل کی لیگ کمشنر لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں
- پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات
- آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات 9.10 فیصد بڑھیں
سعید پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا، آج کولمبو پہنچیں گے
کراچی: پاکستانی اسپنر سعید اجمل پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا، بولنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کی صورت میں کئی ماہ تک کرکٹ سے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔
برسبین میں ٹیسٹ دینے کے بعد وہ بدھ کو کولمبو پہنچ رہے ہیں اور تیسرے ون ڈے کیلیے دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے پہلے ٹیسٹ میں میچ آفیشلز نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کی تھی، انھیں جانچ کیلیے آسٹریلیا جانا پڑا، ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی ان دنوں مشکوک ایکشن کے حامل بولرز کیخلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، گذشتہ کچھ عرصے کے دوران جس بولر کی بھی رپورٹ ہوئی وہ پابندی کا شکار ہوا، حالیہ کیسز دیکھتے ہوئے سعید اجمل بھی سنگین خطرے کی زد میں ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر اسپنر کی کسی مخصوص گیند جیسے’’دوسرا ‘‘ پر اعتراض ہوا تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وہ اس سے اجتناب برت کر کرکٹ کھیلتے رہیں گے لیکن ایک سے زائد ڈیلیوریز پر شک کی صورت میں پابندی عائد ہو جائے گی،اس صورت میں انھیں 2،3 ماہ تک بولنگ ایکشن میں تبدیلی کی کوشش کے بعد خود کو دوبارہ ٹیسٹ کیلیے پیش کرنا ہوگا۔ سعید اجمل برسبین میں ایکشن کی جانچ کے بعد بدھ کو دوبارہ کولمبو پہنچ رہے ہیں، وہ سری لنکا سے تیسرے ون ڈے کیلیے دستیاب ہونگے، میچ ہفتے کو دمبولا میں شیڈول ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔