کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق

واقعات پورٹ قاسم اور لانڈھی 2 نمبر میں پیش آئے، 65 سالہ بزرگ مال بردار ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی ٹریفک حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، پورٹ قاسم اور لانڈھی میں ٹرک اور واٹر ٹینکر نے بزرگ شہری سمیت 2 افراد سے جینے کا حق چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم وائر لیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہ گیر تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ور اس کی عمر 65 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، حادثہ مال بردار ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ہے تھا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے دوسری جانب لانڈھی 2 نمبر کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ مجید کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او لانڈھی عبدالحمید کھوکھر نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

حادثے کا شکار ہونے والا مجید راہگیر تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story