میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کو شہریوں کی جانب سے معلومات موصول ہونا شروع

شہری نے کہا ہے کہ میر رضا کے بائننس اکاؤنٹس سے متعلق اگر کمیشن کو معاونت درکار ہو تو وہ معاونت فراہم کرسکتا ہے

میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے رجسٹرار عبد الماجد کو شہریوں کی جانب سے معلومات موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ رجسٹرار کمیشن کے مطابق 5 ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ایک شہری نے کہا ہے کہ میر رضا کے بائننس اکاؤنٹس سے متعلق اگر کمیشن کو معاونت درکار ہو تو وہ معاونت فراہم کرسکتا ہے۔ ایک شہری کی جانب سے ڈیجیٹل فٹ پرنٹس سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ایک شہری نے کیس میں ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کرتے ہوئے اس شخصیت سے بھی تحقیقات کرنے کی تجویز دی ہے۔

رجسٹرار کمیشن کے مطابق شہریوں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات انویسٹیگیشن ٹیم کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ کمیشن سے رابطہ کرنے والے شہریوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ ایک شہری کی جانب سے آئی کلاؤڈ لاگ اِن کرنے سے متعلق بھی اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس کا جواب ڈاکٹر اسامہ کے والد نے جمع کرایا ہے۔ صحافی کا موبائل فون چھیننے پر کمیشن نے ڈاکٹر اسامہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
 

Load Next Story