فیکٹ چیک: مخصوص نمبر سے کال اٹھانے پر رقم چوری؟ پی ٹی اے کے وائرل الرٹ کی حقیقت جانیں

وائرل دستاویز کی زبان اور فارمیٹنگ پی ٹی اے کے سرکاری نوٹس سے مطابقت نہیں رکھتی۔

سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منسوب ایک نوٹس تیزی سے گردش کر رہا ہے۔

اس نوٹس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ مخصوص فون نمبر (051) 7080507  سے آنے والی کال ہرگز نہ اٹھائیں، کیونکہ مبینہ طور پر اس سے چند سیکنڈز میں جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر موبائل اکاؤنٹس سے رقم چوری ہو سکتی ہے۔

یہ دعویٰ غلط ہے۔

دعویٰ کیا ہے؟

3 ستمبر کو ایک صارف نے ایکس پر پی ٹی اے سے منسوب نوٹس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ (051) 7080507 سے آنے والی کال اٹھانے پر فراڈ کرنے والے چند سیکنڈز میں صارف کے جاز کیش، ایزی پیسہ یا دیگر موبائل اکاؤنٹس سے رقم نکال سکتے ہیں۔

یہ دعویٰ بعد ازاں فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پھیل گیا۔

Load Next Story