ایم نائن موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت 3 زخمی

ریسکیو کے مطابق نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کار سڑک کنارے موجود راہگیروں کو کچلنے کے بعد کھائی میں جاگری

کراچی: ایم نائن موٹر وے پر حیدرآباد سے کراچی آنے والی سڑک پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کار سڑک کنارے موجود راہگیروں کو کچلنے کے بعد کھائی میں جاگری۔ حادثے کے بعد متوفی کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی شناخت 45 سالہ نیاز، 15 سالہ رانی دختر عبدالغنی اور 13 سالہ شانزے کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 45 سال معلوم ہوتی ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
 

Load Next Story