احتساب عدالت: مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف ریفرنس، سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

عدالت نے جن ملزمان کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی، انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا

احتساب عدالت میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی منتقلی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، تاہم مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ کے مطابق وفاقی وزیر صحت اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ زین ملک اور دیگر ملزمان بھی پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے جن ملزمان کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی، انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب نے 2019 میں مصطفیٰ کمال، افتخار قائمخانی اور دیگر کے خلاف ریفرنس بنایا تھا۔ ریفرنس کے مطابق 1985 میں کے ایم سی نے کلفٹن میں ہاکرز کو پلاٹ الاٹ کیے تھے، بعد ازاں یہ پلاٹ بحریہ ٹاؤن کو منتقل کردیئے گئے تھے۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
 

Load Next Story