نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد رہنما کے نام کا اعلان کردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کردیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو اس نامزدگی پر مبارک پیش کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان صاحب کو آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کیا ہے اور انہیں صدر آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 16, 2026