صحافی بلال غوری کو عدالت سے ریلیف مل گیا

مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کے بنیادی الزامات شواہد سے ثابت نہیں ہوتے، وکیل صفائی

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صحافی بلال غوری کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کیس پر سماعت کی۔ بلال غوری کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی نے دلائل دیے کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کے بنیادی الزامات شواہد سے ثابت نہیں ہوتے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد بلال غوری کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

Load Next Story