سندھ ہائیکورٹ: اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت مسترد، پولیس حراست سے فرار
ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے اہلخانہ اور وکیل کی پولیس افسر سے ہاتھا پائی ہوئی
سندھ ہائیکورٹ نے ملیر میمن گوٹھ میں اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم بادشاہ کی ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت مسترد ہونے پر ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم تفتیشی افسر شعیب بلوچ نے اسے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔
ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے اہلخانہ اور وکیل کی پولیس افسر سے ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران اہلخانہ اور وکیل کی مداخلت پر ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
کراچی: ملزم بادشاہ کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔