کراچی کی ساحلی پٹی پر پھیلی بدبو کے اسباب سامنے آگئے

آج صبح سے شہر میں سمندر کے قریب واقع علاقوں میں ناگوار بو پھیلی ہوئی تھی

کراچی کی ساحلی پٹی پر پھیلی ناگوار بدبو کے اسباب سامنے آگئے۔ آج صبح سے شہر میں سمندر کے قریب واقع علاقوں میں ناگوار بو پھیلی ہوئی تھی، جس کی شدت سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث زیادہ محسوس کی گئی۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق بحیرہ عرب میں فائیٹو پلینکٹن نامی سمندری پودوں کے گلنے سڑنے سے بدبو پیدا ہوئی ہے۔ مون سون کے خاتمے اور ہواؤں کی رفتار تھمنے سے سمندری نباتات کا نظام متاثر ہوتا ہے۔

معظم خان کے مطابق سمندری حرارت میں تبدیلی کے باعث فائیٹو پلینکٹن بڑی تعداد میں مردہ ہو کر ساحل پر آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سمندری بدبو عارضی ہے، شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
 

Load Next Story