ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے کاروباری و سرمایہ کاری مسائل حل ہونے لگے
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں کاروباری و سرمایہ کاری کے مسائل حل ہونے لگے ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر رابطہ کاری سے الائیڈ میٹریلز اور ایف بی آر کے درمیان دہرے ٹیکس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
الائیڈ میٹریلز پاکستان میں تعمیراتی شعبے کے لیے ریڈی مکس کنکریٹ اور دیگر تعمیراتی میٹریل و خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ الائیڈ میٹریلز اور حکومتی اداروں کے درمیان ٹیکس کا معاملہ 2024 میں سندھ ہائی کورٹ تک پہنچا تھا۔
معاملے کے حل کے لیے آئی ایف سی نے الائیڈ میٹریلز، سندھ ریونیو بورڈ اور ایف بی آر کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرائے۔ الائیڈ میٹریلز کے ڈائریکٹر سید فیصل علی نے ایس آئی ایف سی کی بروقت معاونت اور مؤثر کردار کو سراہا ہے۔
سید فیصل علی نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے سہولت کار کے طور پر ایس آئی ایف سی کے ساتھ ہمارا تجربہ انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا رہا۔ ایس آئی ایف سی کاروباری اداروں اور حکومتی محکموں کے درمیان رکاوٹوں اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔